Oct 28, 2017 08:25 pm
views : 612
Location : Different Places
Lahore- Smog in City
لاہور،شہر اسموگ کی لپیٹ میں
شہر میں سموگ کے ڈیرے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر ہفتہ بھر سموگ کی لپیٹ میں رہے گا آئندہ دو ہفتوں تک بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کہ دوپہر کے وقت سموگ میں تھوڑی کمی ہو گی جبکہ
سموگ کی وجہ سے شہر میں حد نگا دو کلو میٹر رہ گئی، دن بھر ایسی ہی صورتحال
برقرار رہے گی، شہریوں کو سموگ سے بچاؤکے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا
چاہیے۔
ماہرین کے مطابق اسموگ کی بڑی وجہ فضائی آلودگی ہے جبکہ آلودگی کو کم کرکے اسموگپر قابو پایا جاسکتا ہے۔
اسموگ کی وجہ سے شہریوں کی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےجس کے سبب شہری الرجی،سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
ایک شہری محمد خان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ سے بچاؤ کے لئے ہمیں اقدامات کرنا ہوں گے۔
ایک اور شہری محمد نعیم نے کہا کہ ہم سب کو ملکر بارش کی دعا کرنی چاہیے تاکہ اس مشکل سے نکل سکیں۔