لاہور،پاک سری لنکا میچ کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے سیریز
کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی
گئی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق میچ کو محفوظ بنانے
کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس مل کر میچ کی
سیکیورٹی انجام دیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق
انتظامات کیے گئے ہیں جس پر تمام اداروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان
نے کہاکہ ہمیں بہت ذیادہ خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے ملک میں ایک بار پھر
انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی ہے۔