اسلام آباد،سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد،شائقین کرکٹ کی آرا
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پر شائقین کرکٹ کے چہرے بھی خوشی سے
کھل اٹھے ہیں،شہر اقتدار کے باسی ملک کے تمام شہروں میں بین الاقوامی میچز
کے انعقاد کے لئے پر امید ہیں۔
شہریوں کا کہناہےکہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے جبکہ دیگر
ممالک کی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے اور ملک کے دیگر شہروںمیں بھی
میچز ہونے چاہئیں جبکہ میچ کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص
اجاگر ہوگا۔
ایک نوجوان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے اوپر اعتماد کیا۔
ایک شہری نے کہا ہم بہت خوش ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اسی ٹیم کی مہمان نوازی کا موقع دیا جس پر حملہ ہوا تھا۔
ایک اور شہری نے کہا کہ ہمیں اس دن کا ہی انتظار تھا ، اس میچ مثبت نتائج بر آمد ہوں گے،پاکستان
کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کوبحال کرایا۔