کراچی، پاکستان رینجرز (سندھ) کی اورنگی ٹاؤن میں کامیاب کارروائی ، اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد
پرکارروائی کرتے ہوئے رحیم شاہ کالونی سیکٹر 11 اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں
واقع ایک خالی پلاٹ کے اندر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد
کر لیا۔
ترجمان پاکستان رینجرز (سندھ) کے مطابق یہ اسلحہ ایم کیوایم (لندن) کے شر
پسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کر نا تھا۔ بر
آمد کیے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں10 عدد ایس ایم جیز،ایک عدد رائفل جی
تھری،4 عدد 12 بور پمپ ایکشن،ایک عدد 12 بور رپیٹر،2 عدد 8 ایم ایم رائفل،6
عدد 7 ایم ایم رائفل،ایک عدد 44 بور رائفل،ایک عدد.22 بور رائفل،3 عدد 30
بور بے بی کلاشنکوف،4 عدد 30 بور پستول،ایک عدد 32 بور پستول،ایک عدد 22
بور پستول،ایک عدد 9 ایم ایم ایم پی فائیو،25 عدد مختلف اقسام کی میگزین
اور 640 عددمختلف اقسام کے راؤنڈز شامل ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے
اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور
پر رینجرز کو دیں۔