Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 29, 2017 10:12 pm views : 608

Location : PAF Operational Air Base

Islamabad- Culmination ceremony of the first ever multinational Counter Terrorism Air Exercise
  • Urdu

اسلام آباد ، پہلی کثیرالملکی انسداد دہشت گردی کی فضائی مشق کی اختتامی تقریب

پہلی کثیرالملکی انسداد دہشت گردی کی فضائی مشق کی اختتامی تقریب پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہوئی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سابق سربراہان، جنگی ہیروز،سینئر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے بھی اس اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ 
اکتوبر سے شروع ہونے والی مشق کو 2017 کے نام سے منسوب کیا گیاتھا۔یہ فضائی مشق دو ہفتوں کے دورانیہ پر محیط تھی۔ ترک فضائیہ اور رائل سعودی فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیاروں، پائلٹس اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ اس تاریخی مشق میں حصہ لیا۔8دوست ممالک کے اعلی عہدیداران نے بطور آبزرور اس کثیر الملکی مشق میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ اپنے بہادر جنگجوءں کی لازوال قربانیوں اور پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے اپنی مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے لئے ہر دم تیار ہے۔ائیر چیف نے کہا کہ اپنے پیشروءں کی رکھی گئی شا نداربنیادوں پر ہم پاک فضائیہ کو عظمت کی نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اس مشق میں شریک فضائی افواج کے عملے کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ یہاں سے بہترین تجربات کی یادیں اپنے ساتھ لے جائیں گے۔ دونوں برادر فضائی افواج کے شریک عملے کے کمانڈرز نے پاک فضائیہ کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
معزز مہمانوں کو نئے تعمیر شدہ ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس اور اختتام پذیرانسداد دہشت گردی کی مشق کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس میں نئے تعمیر شدہ انفراسٹرکچر اور وہاں موجود تربیتی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے رائل سعودی فضائیہ کے ایف۔15 طیارے میں بیٹھ کر اس مشق کے آخری مشن میں شرکت کی۔
اس مشق کا بنیادی مقصد اس میں شامل پائلٹس اور دیگر عملے کو فضائی جنگی تربیت اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے لڑی جانے والی جنگ کے اصولوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ ہوابازوں کو حقیقی تربیتی ماحول فراہم کر کے فضائی جنگی تیاری کو مزید بہتر بنانے میں یہ مشق بہت معاون ثابت ہوئی۔
اس مشق میں شریک عملے نے پاک فضائیہ کے ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس میں موجود جدید ترین تربیتی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے بہترین انداز میں تربیت حاصل کی۔
پاک فضائیہ کے سپیشل سروسزگروپ کے کمانڈوز نے بھی اس مشق میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved