Oct 29, 2017 05:55 pm
views : 589
Location : Pakistan House
Karachi- President PSP Anees Qaim Khani and Deputy Mayor Arshad Vohra Press Conference
کراچی ، ڈپٹی میئر ارشد وہرہ پی ایس پی میں شامل
ایم کیوایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہر قائد کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیوایم پاکستان کی ایک اور اہم وکٹ گرادی ہے اور کراچی کے ڈپٹی میئرارشد وہرہ نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ پی ایس پی ترجمان کے مطابق ارشد وہرہ کے علاوہ بھی بہت سے اہم رہنما رابطے میں ہیں۔ ارشد وہرہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ممبر اور 2 بار ایم پی اے رہ چکے ہیں۔
کراچی میں پاکستان ہاؤس میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ 2 افراد سے شروع ہونے والی جماعت آج ایک قافلے کی صورت اختیار کرچکی ہے، آج ہماری جماعت میں شمولیت کے بعد ارشد وہرہ ایک برے انسان بن جائیں گے کیوں کہ جو فرد بھی ایم کیوایم کو چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہوتا ہے وہ فاروق ستار کی نظر میں برا انسان ہوتا ہے، فاروق ستار سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ اپنے تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز سے استعفیٰ دلوائیں۔
دپٹی میئر ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر ندامت ہے، اسی لیے ایم کیوایم پاکستان کوبھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ہم عوام کے مجرم بن گئے ہیں کیوں کہ ہمارے پاس جو وسائل موجود تھے انہیں بھی عوام کی فلاح وبہبود کے لیےاستعمال نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کے بہت سے رہنما پی ایس پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن میں نے انہیں اپنے ساتھ آنے سے منع کیا اور کہا کہ وہ مناسب وقت پرفیصلہ کرنے کا انتظار کریں۔