Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 29, 2017 10:30 pm views : 606

Location : Allama Iqbal International Airport

Lahore- Sri Lanka Team Arrival at Pakistan
  • Urdu

لاہور، سری لنکن کرکٹ ٹیم کی 8 سال بعد پاکستان آمد،سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا یادگار دن آگیا اور 8 سال بعد سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔ 
پاکستانی کرکٹ ٹیم ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے رات 2 بجےجبکہ مہمان ٹیم اتحاد ائیرلائن کی پرواز ای وائے 241 کے ذریعے رات 2 بجکر 25 منٹ پر لاہور ائیرپورٹ پہنچیں جہاں ان کا پنجاب حکومت اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
ائیرپورٹ پر ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس، فوج اور رینجرز نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیے جبکہ ائیرپورٹ سے مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل تک تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چاک و چوبند اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔
دونوں ٹیموں کو حج لاؤنج سے بلٹ پروف گاڑیوں میں بٹھا کر سخت سیکورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل تک پہنچایا گیا۔ ہوٹل پہنچنے پر شائقین کرکٹ نے تالیاں بجا کر مہمان ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔ٹیم کے ہمراہ آنے والوں میں شعیب ملک کی اہلیہ اور مشہور انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی تھیں۔
ہوٹل پہنچنے پر سری لنکن ٹیم کے کپتان تھیساراپریرا کا کہنا تھا کہ وہ آج پاکستان کے ساتھ ہونے والے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے مابین آج شام 6 بجے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم پہلے ہی 2 ٹی 20 میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved