اسلا م آباد،رہنما پیپلز پارٹی رحمٰن ملک نے پمز اسپتال میں صحافی احمد نوارانی کی عیادت
سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چئرمین رحمان ملک کی پمز میں سینئر صحافی احمد نورانی کی عیادت کی ار ان کی جلد صحتیابی کیا دعا کی۔
اس موقع پر رحمٰن ملک نے کہا کہ احمد نورانی سے پہلے مطیع اللہ جان اور اعزاز سید پر بھی حملے ہوئے ،میڈیا کو چائیے کہ وہ ان واقعات کے بارے سوال اٹھاتے رہیں،ان واقعات کو میڈیا میں بھی زندہ رکھا جانا چا ہیے،احمد نورانی پر حملہ پوری صحافت پر حملہ ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کو آنکھیں کھولنا چاہئیں،جو لوگ خطرے میں ہیں ان کو سیکیورٹی فراہم کرنا چائیے،احمد نورانی پر حملہ حکومت اور عوام پر حملہ ہے،احمد نورانی کی چلتی گاڑی سے چابی نکالی گئی،احمد نورانی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اس واقعے میں کوئی بھی ملوث ہو سکتا ہے۔
سینیٹر رحمٰن ملک نے مزید کہا کہ احمد نورانی واقعے کی تحقیقات پولیس کے لئے بھی ایک چیلنج ہے۔
واضح رہے کہ سینیئر صحافی احمد نورانی راولپنڈی سے اسلام آباد اپنے گھر کی طرف آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو زیرو پوائنٹ پر 3 موٹرسائیکل سواروں نے روکنے کی کوشش کی،گاڑی نہ رکنے پر ملزمان نے پیچھا کیا اور آگے جاکر گاڑی روک لی ۔