کراچی،پاکستان سری لنکا کے میچ کے لئے بڑی اسکرین کا اہتمام
پاکستان سری لنکا میچ کے حوالے سے شہریوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے،شہر میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر میچ دکھانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے اسی سلسلے میں آرٹس کونسل میں بڑی اسکرین لگائی گئی جہاں شہریوں نے میچ دیکھا اور خوب محظوظ ہوئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے مشکور ہی جو پاکستان آئیں اور اپنی فورسز کا سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سیکیورٹی کا یقینی بنایاجبکہ دیگر ممالک کی کرکٹ ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان شہری عبدالرحمٰن نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو پاکستان آئیں اور اپنی سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔
ایک اور نوجوان نے کہا فرحاب سری لنکن ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں جو یہاں آئی ہے جبکہ دیگر ٹیموں کو بھی یہاں آنا چاہیے۔