سوات،چوروں کی لئے مناسب جگہ جیل ہے اقتدار پر پہنچنے والوں نے امریکہ کا رخ کیا ہے،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کی محبت سراج الحق کیساتھ نہیں ہے دین اسلام کیساتھ ہے جماعت اسلامی دیگر جماعتوں کی طرح خانوں،نوابوں کی پارٹی نہیں ہے ،عام لوگوں کی جماعت ہے،ہمارا عقیدہ ہے کہ اس دنیا میں زندگی اسلام کے مطابق گزاریں۔
ضلع سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ ہمارا ووٹر بھی ایماندار ہوگا،ہمارا کارکن یہ وعدہ کرے کہ وہ روزانہ قران کی تلاوت کریگا۔
سراج الحق نے کارکنوں کو تاکید کی جماعت اسلامی کے ممبروالدین کے خدمت کویقینی بنائے اوردوسروں کو بھی تاکیدکریں،اس وقت پاکستان جن مشکلات کا شکار ہے انکی وجہ منافقت ہے حکمران 70سال سے ملکی خزانہ لوٹ کراپنے خزانے بھررہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ چوروں کی لئے مناسب جگہ جیل ہے اقتدار پر پہنچنے والوں نے امریکہ کا رخ کیا ہے،ہم نے اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں اوردیتے رہیں گے۔اس ملک میں احتساب چاہتاہوں،اس ملک میں عوام کا حق دینا چاہتاہوں، اس ملک میں غریب عوام کیلئے انصاف کے دروازے کھلنے چاہیے ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے آج تک صرف لوڈشیڈنگ اور بدامنی کا تحفہ دیاہے، ان فیصلوں کی مزمت کرتے ہیں جن میں امریکہ اور بھارت کے حق میں بیان دیا جاتایے ہم ٹیپو سلطان کے جملے پر عمل پیراہیں،آج ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ،بڑے بڑے لیڈر کرپشن کرتے ہیں،کوئی کسی نام پرتو کوئی کسی نام پر بس صرف عوام کو لوٹا جا رہاہے، مصنوعی لیڈروں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اب وہ قیادت آئیگی جو اسلام کا نفاذچاہتے ہیں۔