منڈی بہا الدین،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جلسے سے خطاب
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 21 سال سے میرا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں مافیا سے ہے۔
منڈی بہاؤ الدین میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ سیاستدانوں اور مافیا میں فرق ہوتا ہے، سیاستدان عوام کی خدمت کرتاہے، 21 سال سے میرا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں مافیا سے ہے، یہ لوگ پاکستان کے میرجعفراورمیرصادق ہیں۔
یہ قوم کا پیسا لوٹتے ہیں اور لوگوں کو خریدتے ہیں، جو نہیں بکتے انہیں باہر نکال دیتے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں 14 لوگوں کو قتل کیا گیا، انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ نے اعتراف کیا کہ اس نےپی پی قیادت کے کہنے پر لوگوں کو قتل کروایا، پیپلزپارٹی کی قیادت کے کہنے پر اس نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے چشم دید گواہ خالد شہنشاہ کو قتل کیا، حکومت عزیر بلوچ کی جےآئی ٹی رپورٹ عوام کے سامنے لائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف خاندان ارب پتی ہے،ان سے پوچھیں کتنا ٹیکس دیتا ہے،آصف زرداری بتائیں کتنا ٹیکس دیتے ہیں،انہوں نے کہاکہ نیب کرپشن ختم کرنے کا ادارہ ہے،نیب کودرست کروں گا، ایف بی آرکوٹھیک کروں گا،ایماندارلوگوں کوتعینات کروں گا۔