Oct 30, 2017 02:32 pm
views : 473
Location : Different Places
Gojra- Peoples Fear From Dogs In City
گوجرہ ،شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار
ضرب المثل ہے کہ جو بھونکتے ہیں وہ کاٹتے نہیں تاہم یہ مثل غلط ثابت ہو گئی
ہے کیونکہ گوجرہ میں آوارہ کتے بھونکتے بھی ہیں اور کاٹتے بھی ہیں۔
تھانہ سٹی میونسپل کمیٹی اور سول ہسپتال گوجرہ کے شعبہ حادثات میں آنے والے
آوارہ کتوں سے بہت پریشان ہیں تو دوسری طرف آوارہ کتے بچوں بڑوں یا خواتین
کو گھیر لیتے ہیں یا پھرسڑک پر موٹرسائیکل اور کار کے راستے میں آکر حادثے
کا سبب بن جاتے ہیں۔
آوارہ کتوں کو تو پتہ نہیں کس کو کاٹنا ہے کسی غریب یا مزدور کو یا کسی
اعلیٰ افسر کولہذا آوارہ کتوں سے خبردار رہئے آوارہ کتے بھی مبینہ سرکاری
افسران کی ناک کے نیچے پناہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں کتوں کی
سرگرمیوں سے لگتا ہے کہ وہ بھی جانتے ہیں کہ تحفظ کہاں ملتا ہے،جبھی تو
سرکاری دفتروں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نےکہا کہ ایسال
لگتا ہے کہ کتوں نے ہمارے علاقے میں یونین بنائی ہوئی ہے،ہمارے علاقے میں
چالیس سے پچاس کتے ہیں جبکہ ابتظامیہ کو عوام کی مشکلات سے کسی قسم کا کوئی
سرو کار نہیں۔