Oct 30, 2017 03:27 pm
views : 564
Location : Kir thar canal
Sukkur- WWF Lackness, Rare Dolphin
سکھر ،وائلڈ لائف کی مجرمانہ غفلت ، نایاب ڈولفن کینال میں پھنس گئیں
سکھر میں وائلڈ لائف کی مجرمانہ غفلت کے سبب نایاب ڈولفن کینال میں پھنس
گئیں ، دس روز گزرنے کے بعد بھی ڈولفن کو ریسکیو نہیں کیا جا سکا ۔
دریائے سندھ میں پائی جانیوالی نایاب نسل کی دو ڈولفن سکھر بیراج کے دروازے
کھولے جانے پر کیرتھرکینال میں پھنس گئی ہیں مقامی افراد کے مطابق دس روز
گذر چکے ہیں اور اطلاع کے باوجود ریسکیو عملہ نہیں پہنچ سکا ہے ڈولفن سانس
لینے کیلئے ہر پانچ سکینڈ اور منٹوں میں نہر سے باہر آتی ہیں جبکہ کیر تھر
کینال پر ماہی گیروں کی جانب سے مچھلیاں پکڑنے کیلئے جال بھی لگایا گیا ہے
اگر ڈولفن ان جال میں پھنس گئیں تو ان کی اموات یقینی ہیں ۔