Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 30, 2017 06:03 pm views : 532

Location : Election Commision of Pakistan Office

Islamabad- PTI Naeem ul Haque Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد،رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں (ن) لیگ کی پوری کوشش ہے کہ کسی طریقے سے عمران خان کے خلاف کوئی فیصلہ آجائے، اکبر ایس بابر کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، سات سال پہلے پارٹی سے نکالے گئے شخص نے الیکشن کمیشن میں کیس کیا145الیکشن کمیشن سے درخواست ہے، دوسری جماعتوں کے اکائونٹس کی بھی جانچ پڑتال کی جائے ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن انصاف کرتا نظر آئے تمام پارٹیوں کے اکائونٹس کی تفتیش کی جائے۔
الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ اکبر ایس بابر کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، سات سال پہلے پارٹی سے نکالے گئے شخص نے الیکشن کمیشن میں کیس کیا، ہم نے 2010 سے لے کر 2017تک تمام اکائونٹس کی تفصیلات دے دی ہیں، سات سو صفحوں پر مشتمل فائلیں الیکشن کمیشن کے حوالے کی ہیں اب الیکشن کمیشن ہماری دستاویزات کا معائنہ کررہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج ہم نے ایک درخواست دی ہے جس میں اپیل کی ہے کہ دوسری بڑی سیاسی جماعتوں جن کے اکائونٹس کی تفتیش نہیں کی گئی ہم نے ان کی تفصیلات فراہم کی ہیں کیونکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے اپنے اکائونٹنٹس نے آڈٹ کرتے ہوئے ان پر شدید اعتراضات کئے ہیں، لاکھوں کروڑوںکا پتہ نہیں چل رہا، الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ دوسری جماعتوں کے اکائونٹس کی بھی جانچ پڑتال شروع کریں۔
نعیم الحق نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کی پوری کوشش ہے کہ کسی طریقے سے عمران خان کے خلاف کوئی فیصلہ آجائے۔ تحریک انصاف کے اکائونٹس سب کے سامنے ہیں دو بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان آصف زرداری اور نواز شریف کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں۔

Recent News

High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved