Oct 30, 2017 06:59 pm
views : 434
Location : Different Places
Peshawar- Traffic warden unique campaign
پشاور،ٹریفک وارڈنز کے شاہین سکواڈ کی جانب سے آگاہی مہم
خیبر پختونخواہ میں ٹریفک وارڈن کی جانب سےکبھی قانون کیخلاف ورزی پر کئے
جاتے ہیں ایم پی ایز کے چلان تو کبھی ٹریفک رولز پر عمل پیرا شہریوں کو
تحائف سے نوازتے ہیں،انوکھے اقدام کیلئے مشہور ٹریفک وارڈن پشاورکا شاہین
سکواڈ ایک بار پھر اپنی نو عیت کی منفرد مہم کے ساتھ سڑکوں پر موجود ہیں ۔
ٹریفک وارڈن گزشتہ کئی دنوں سے جاری اس مہم کے دوران شہریوں میں بیجز تقسیم
کرنے کیساتھ ساتھ گاڑیوں پر اسٹیکر لگاکر ڈرائیوروں سے ایمبولینس کوراستہ
دینے کا عہد لیتے ہیں،سٹیکر پر لکھا ہوا" میں عہد کرتا ہوں کہ ایمبولنس کو
راستہ دوں گا"
شہری بھی ٹریفک وارڈن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کسی بھی
صورت میں ایمبولینس کو راستہ دینے کے لئے پر عزم نظر آرہے ہیں۔
ایمبولینس کو راستہ نہ دینے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں اس لئے شہریوں میں خو بھی احساس پیدار ہونے کی ضرورت ہے
ٹریفک وارڈن آگاہی مہم سے ڈرائیوروں میں شعور پیدا کرکے قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
راحیل خان نے کہا کہ یہ بہت اچھا کام ہو رہا کہ شہریوں میں شعور بیدار کیا
جا رہا ہے۔
پولیس انسپکٹر نے کہا ہزاروں کی تعداد میں اسٹیکر چھپوائے اور بیجز بنوائے
ہیں تا کہ لوگوں کوایمبولینس کو راست دینے کے حوالے سے آگاہ کر سکیں۔
ایک بزرگ شہری حاجی فخرالزمان نے کہا کہ میں عہد کرتا ہوں کہ ایمبولینس کو راستہ دوں گا۔