Oct 30, 2017 07:28 pm
views : 535
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 781 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 781 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس781 پوائنٹس
کی کمی کے بعد 40324 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر358کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 78کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،261 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔