Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 30, 2017 08:01 pm views : 564

Location : NAVTTC

Islamabad- President Mamnoon Hussain addresses NAVTTC
  • Urdu

اسلام آباد ، صدرمملکت ممنون حسین کا نیوٹیک کی تقریبِ تقسم انعامات سے خطاب

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی ترقی اور معیشت کے استحکام کے لیے معاشرے کا ہرفرد اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرے،وزیر اعظم یوتھ ووکیشنل پروگرام اس سلسلے کی کڑی ہے جس کی کامیابی سے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے مطابق قومی ترقی کے عمل میں بھرپور طریقے سے شریک ہوسکیں گے۔
صدر ممنون مملکت حسین نے نیوٹیک کی تقسیم انعامات کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم یوتھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کی تشکیل کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق تربیت دے کر روز گار کے وسیع مواقع فراہم کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جس معاشرے نے جدید عہد کے تقاضوں کو سمجھ کر افرادی قوت کو تربیت کی، خوشحالی ان کا مقدر بن گئی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بہترین پروگرام تیار کیا ہے، اب نوجوانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس بہترین موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ نواجوان ہنر مند قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو اپنے خون پسینے کی محنت سے اپنے اہلِ خانہ ہی نہیں پوری قوم کی خوش حالی اور ترقی و استحکام کا ذریعہ بنتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد محنتی اور ہنر مند افراد کی حوصلہ افزائی ہے جو وطنِ عزیز کے ہزاروں ہنر مندوں کے درمیان کارکردگی کے بہترین مظاہرے کے بعد اس مقام پر پہنچے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ اگر نیوٹیک کے ذمہ داران نوجوانوں کے انتخاب کے سلسلے میں ایسا نظام تشکیل دے جس کے نتیجے میں وطنِ عزیز کا کوئی حصہ بھی اس پروگرام کے ثمرات سے محروم نہ رہے۔
انھوں نے کہا کہ نیوٹیک کو اپنی توجہ بلوچستان کی طرف بھی مبذول کرنی چاہیے تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مختلف شعبوں کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مواقع مل سکیں۔
انھوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی کام کو چھوٹا یا بڑا سمجھے بغیر پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ اسے سر انجام دیجئے، اس کے نتیجے میں صر ف یہ دنیا ہی نہیں بلکہ آخرت بھی ان کی ہو جائے گی۔ اس دنیا کی ترقی اور عروج کا راز آپ ہی جیسے جواں ہمت لوگوں کے خوبصورت ہاتھوں میں پوشیدہ ہے،یہ جو ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی چمک دمک مسحور کرتی ہے، اس کی روشنی کبھی دنیا میں نہ پھیلتی اگر اُن معاشروں میں آپ جیسے جفا کش اور محنتی نوجوان پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام نہ دیتے، اس لیے میں اپنے بچوں سے کہوں گا کہ وہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے اپنے کاموں میں مصروفِ عمل ہو جائیں، اس کے نتیجے میں وطنِ عزیز بھی ترقی کرے گا اور ان کے انفرادی معاشی مسائل بھی حل ہوں گے۔
صدر مملکت نے اس امر پرخوشی کا اظہار کیا کہ نیوٹیک سے تربیت پانے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اندرونِ ملک اور بیرون ملک اچھے اور با عزت روزگار کے حصول میں کامیاب ہو چکی ہے۔
تقریب میں انجینئربلیغ الرحمن، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ امور، ذوالفقار احمد چیمہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک نے بھی خطاب کیا جبکہ صدر مملکت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Recent News

High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved