راولپنڈی،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید کاایل اوسی پرمجاہد فورس سنٹربھمبرکا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے ایل اوسی پرمجاہد فورس سنٹربھمبرکا دورہ کیااور
کنٹرول لائن پرملک وقوم کیلئے مجاہد فورس کی قربانیوں کی تعریف کی،جبکہ
یادشہداء پرحاضری دی اور پھول بھی چڑھائے اورجوانوں اور افسران کے ساتھ
گذارا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمرجاویدباجوہ نے
مجاہد فورس سنٹربھمبرکا دورہ کیا،جہاں پرآرمی چیف نے منعقدہ تقریب میں
کورکمانڈرراولپنڈی کوکرنل کمانڈنٹ کے اعزازی بیجزبھی لگائے۔
کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا مجاہد فورس کے پہلے کرنل کمانڈنٹ
بن گئےہیں اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے
کہاکہ ایل اوسی پرمجاہد فورس کی قربانیاں لائق تحسین ہیں، پاک فوج مجاہد
فورس کی خدمات کے اعتراف کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،تقریب میں حاضرسروس
آفیسراور سبکدوش افسران نے بھی شرکت کی۔