کراچی ،پنجاب کی پارلیامینٹیرینز کرکٹ ٹیم کے لئے ظہرانے کا اہتمام
پنجاب کی پارلیمینٹیرینز کرکٹ ٹیم کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابقکراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
نے وزیر بلدیات جام خان شورو کی طرف سے پنجاب کی پارلیامینٹیرینز کی کرکٹ
ٹیم کے ظہرانے میں شرکت کی۔ ظہرانے میں سید خورشید شاہ اور سید ناصر شاہ نے
بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ظہرانے میں گزشتہ رات کو ہونے والے میچ کے متعلق تذکرہ کیا گیا۔
پنجاب کے پارلیامینٹیرینز نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خراج
تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اچھے وزیراعلیٰ، اچھے انسان اور اچھے کھلاڑی
ہیں۔آپ خصوصی طور پر اسلام آباد سے واپس آئے، پورا میچ کھیلا، آپ کی
مہربانی،ہم آپ کو میچ میں ہرانا چاہتے تھے لیکن آپ ڈٹ کر کھیلے۔
میاں منیر نے کہا ہم ٹھنڈہ نہیں کھیلے، آپ نے اور آپ کے وزیر کھیل نے بہت
اچھا کھیلے ہے۔سید ناصر شاہ نے کمینٹری کرنے والے کو تجاویز دیتے رہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ظہرانے میں جام خان شورو کی باؤلنگ اور فیلڈنگ کی تعریف کی گئی۔