Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 30, 2017 10:40 pm views : 534

Location : University

Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah addresses
  • Urdu

لاہور، بدکردار سیاستدان نے سیاست کو گندا کردیا، رانا ثنااللہ

پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک بدکردار سیاستدان ہیں انہوں نے سیاست کوبھی گندا کردیا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے رہنما اور ویراعظم شاہد خاقان عباسی کے لندن جانے پر مختلف بیانات سامنے آرہے ہیں، ہمارا کوئی لندن پلان نہیں اور ناہی کوئی این آر او ہورہا ہے نوازشریف پارٹی کے قانونی سربراہ ہیں اور حکومت اپنی سیاسی جماعت کی تابع ہے مختلف معاملات پر اپنے سربراہ کی رہنمائی درکار تھی جب کہ الیکشن کے لئے حدبندیوں پر بھی مشاورت کی جانی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اور ناہی یہ ہماری پالیسی میں شامل ہے، نوازشریف وطن واپسی پر 3 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں گے جب کہ فوج ہمارا قومی ادارہ ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہماری حفاظت کرتا ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بدکردار سیاست دان ہیں جس نے سیاست کو گندہ کردیا ہے ان کی الزام تراشی کی سیاست جلد ختم ہوجائے گی، انہیں شرم بھی نہیں آتی 70 سال کی عمر میں بھی وہ 20 ، 22 سال کی لڑکی کو اکیلے ملنے کا کہتے ہیں ان کامنہ کالا کرکے گدھے پر بٹھا کر گاؤں میں گھمانا چاہئے۔
وزیرقانون نے مزید کہا کہ عمران خان عائشہ گلالئی کو شادی کا پیغام دیتے ہیں عائشہ گلالئی پٹھان خاتون ہے وہ سارے ٹولے کو نہیں چھوڑے گی اور اگر ان کا موبائل کھل گیا تو شادی کا پیغام دینے والوں کا بھی پتہ چل جائے گا انہیں پہلے عمران خان نے شادی کا پیغام دیا پھر نعیم الحق نے میسج بھیجے لگتا ہے بنی گالہ میں بیٹھے تمام رہنماؤں کی بیویاں انہیں چھوڑ کے جاچکی ہیں اور اب وہ سب رنڈوے بیٹھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سپریم کورٹ کے سابق ججز سمیت سب کی کردار کشی کرتے ہیں 2018 میں عوام انہیں مسترد کردیں گے اور ان کی الزام تراشی کی سیاست دفن ہوجائے گی۔

Recent News

High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved