Oct 31, 2017 12:56 pm
views : 557
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 358 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،358 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 358 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 39965 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 148 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 43 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،103 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 2 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔