لاہور، پاکستان نے سزائیں مکمل کرنیوالے 68 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا
پاکستان نے سزائیں مکمل کرنیوالے 68 بھارتی ماہی گیروں کو خیرسگالی کے طور پر رہا کر دیا۔
پاکستان نے گزشتہ روز کراچی کی لانڈھی جیل سے 68 ماہی گیروں کو رہا کیا تھا
جو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے جہاں ایدھی
فاؤنڈیشن نے ماہی گیروں کا خیرمقدم کیا، انہیں کھانا کھلایا اور تحائف
دیئے۔
ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ انہیں دس ماہ بعد رہائی نصیب ہوئی ہے جس پر وہ
حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، بحیرہ عرب میں پاکستان اور بھارتی حدود کا
تعین نہیں ہو پاتا اور کشتیاں کھلے پانی میں ایک دوسرے ملک کی حدود میں
آجاتی ہیں۔
ماہی گیروں کو لاہور ریلوے سٹیشن سے واہگہ بارڈر پہنچایا گیا جہاں بھارتی
سفارتخانے کی طرف سے انہیں سفری دستاویزات مہیا کی گئیں جس کے بعد پاکستان
رینجرز پنجاب نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔