Oct 31, 2017 06:04 pm
views : 652
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 707 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 707 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس707 پوائنٹس
کی کمی کے بعد 39617 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر346کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 81کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،251 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔