پشاور ، سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، پولنگ کا عمل جاری
پشاور میں سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے
۔بار الیکشن کیلئے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 286ہیں، پولنگ کا عمل صبح 8:30 سے
جاری ہے،286 رجسٹرڈ ووٹرز شام پانچ بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال
کرسکیں گے۔
خیبر پختو نخوا سے کل سات امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، دو امیدوار
نائب صدارت اور پانچ امیدوار ایگزیکیٹو ممبر کیلئے میدان میں ہیں۔
عاصمہ جہانگیر گروپ سے نائب صدارت کیلئے ملک مسعود الرحمن اورپروفیشنل گروپ
سے تہمینہ محب اللہ میدان میں ہیں،ایکزیکٹیو ممبر کیلئے عاصمہ جہانگیر
گروپ سے تنویر احمد مغل اور تسلیم حسین ہیں، پروفیشنل گروپ سے ایگزیکٹیو
ممبر کیلئے غلام یونس،حبیب قریشی اور سید ولایت علی شاہ میدان میں ہیں۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ زمان خٹک نے میڈ یا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا