Oct 31, 2017 06:43 pm
views : 464
Location : CM Secritariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah meets Norway Ambassador Mr Tone Nedrebo
کراچی ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ناروے کے سفیر ٹون نیڈریبو کی ملاقات
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ناروے کے سفیر ٹون نیڈریبو نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ناروے کے سفیر ٹون نیڈریبو نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کی۔
ملاقات میں کراچی کے امن و امان، دو طرفہ تعلقات اور توانائی، ثقافت کے شعبے میں کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ کو شہر کا امن بحال کرنے پر ناروے کے سفیر نے مبارکباد بھی دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہم سیف سٹی کے تحت اب 10 ہزار نئے
سی سی ٹی وی کیمراز لگا رہے ہیں، امن و امان اچھا ہونے سے شہر میں ہوٹل
صنعتی ترقی پر گامزن ہے، ناروے پورٹ قاسم پر توانائی منصوبے پر کام کررہا
ہے۔
ناروے کے سفیر ٹون نیڈریبو نے کہا ناروے شمسی توانائی پر سندھ حکومت کے
ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔ ناروے پاکستان میں ٹیکنیکل ایجوکیشن میں تربیت
دینے پر کام کرنے جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہاہم آپ کو سندھ میں پیشہ ورانہ اور تربیتی کورسز پر کام کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔