Oct 31, 2017 06:44 pm
views : 622
Location : Parliament House
Islamabad- Speaker NA chairs Parliamentary Leaders of the Parliamentary Parties Meeting
اسلام آباد ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس
میں قومی اسمبلی کی نشستیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت
پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں 2017 کی مردم شماری کے نتائج کی
روشنی میں نئی حلقہ بندیوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں خورشید شاہ، نوید قمر، غوث بخش مہر، غلام احمد بلور، محمود
اچکزئی، فاروق ستار چیئرمین نادرا، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور محکمہ شماریات
کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر زاہد حامد نے پارلیمانی رہنماؤں کو حلقہ
بندیوں کے معاملے پر حکومتی موقف پر بریفنگ دی اور پارلیمانی رہنماؤں سے
تجاویز بھی مانگیں۔
واضح رہے کہ اس وقت قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں سے 272
نشستوں پر اراکین براہ راست انتخاب کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں
مذہبی اقلیتوں کے لیے 10 اور خواتین کے لیے 60 نشستیں بھی مخصوص ہیں، جنہیں
5 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے والی جماعتوں کے درمیان نمائندگی کے تناسب
سے تقسیم کیا جاتا ہے۔