Oct 31, 2017 08:16 pm
views : 650
Location : National Press Club
Islamabad- Chairman NTS Dr. Sheerazada Khan Press Conference
اسلام آباد ، بیورو کریسی کے دباؤ میں نہ آنا ، ہمارا جرم بن گیا، چیئرمین نیشنل ٹیسٹنگ سروس
ایف آئی اے سندھ کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر این
ٹی ایس کے سربراہ نے موقف دیا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا جعلی پرچہ آؤٹ
کیا گیا تھا۔
سندھ میں این ٹی ایس کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جسمیں ایف آئی اے
سائبرکرائم نے اپنی رپورٹ جمع کرا ئی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ سے دس گھنٹے پہلے
پرچہ اپ لوڈ کیا جا چکا تھااور یہی نہیں ٹیسٹ سے قبل پرچہ درجنوں آئی ڈیز
اور پیجزپر شیئر کیا جا چکا تھا ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لاڑکانہ ،
شکار پور، بدین، ٹھٹھہ، سکھردیگراضلاع سے تعلق رکھنے والوں افراد کی آئی
ڈیز سےشیئرہوا، ایف آئی اے نے ساتھ ہی کہا ہے کہ انٹری ٹیسٹ دینے والے طلبا
اور ان کے والدین کمیٹی کے پاس کل تک اپنے شواہد اور ثبوت جمع کرا سکتے
ہیں تاکہ کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کیجانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے بعد نیشنل
ٹیسٹنگ سروس کے سربراہ ڈاکٹر شیرزادہ خان نے اسلام آباد نیشنل پر یس کلب
میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی ہمارے خلاف کارروائی
غیرقانونی ہے جب کہ میڈیا پر میری گرفتاری کی جھوٹی خبر چلائی گئی۔
این ٹی ایس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی اور سیاسی دباؤ میں نہ آنا
ہی ہمارا قصور ہے،اس لئے ہمارے ادارے کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ایف بی
آر کے ساتھ ٹیکس کے معاملات پر ڈاکٹر شیرزادہ کا کہنا تھا کہ این ٹی ایس
ملکی اورصوبائی سطح پر شفاف طریقے سے ٹیسٹ کراتا ہے، ہم نے ادارے سے کرپٹ
لوگوں کو نکالا ہے۔
ڈاکٹر شیرزادہ نے الزام عائد کیا کہ ایف بی آر نے این ٹی ایس عملے کے ذاتی
لیپ ٹاپ قبضے میں لئے، غیرقانونی چھاپے کے خلاف ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ
میں رٹ دائر کی ہے ، ہم معاملے کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔