Nov 01, 2017 12:54 pm
views : 640
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 521 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،521 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 521 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 40138 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 232 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 182 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،42 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔