گوادر، پاکستان موٹر ریلی گوادر پہنچ گئی
سترویں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد کی جانیوالی پاکستان موٹر ریلی گوادر
پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی ہے،ریلی کے شرکا دو قافلوں کی شکل میں گوادر
پہنچے، پہلا قافلہ براستہ کوسٹل ہائی وے جبکہ دوسرا قافلہ کوئٹہ کے راستے
گوادر پہنچا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان موٹرریلی
2017ء جس کاآغاز21اکتوبرکو خنجراب سے ہواتھا،گوادرکے مقام پراختتام
پذیرہوگئی ہے ۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کیساتھ ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان
نواب ثناء اللہ خان زہری اورسابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے
ریلی کااختتامی حصہ دیکھااورمتعددشرکاء میں انعامات تقسیم کئے ۔
اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ خنجراب سے گوادرتک ہر
پاکستانی ملک کی خوشحالی اورامن کیلئے پرعزم ہے،بلوچستان کی ترقی میں سی
پیک کی کامیابی مضمرہے ،پاک فوج بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے
مکمل حمایت اورتعاون کریگی۔
آرمی چیف نے منتظمین شرکاء اورملک بھرسے ریلی کے حامیوں کے جذبے
کوسراہا،انہوں نے کہاکہ پاکستانی پرامن اورکھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے
،اورقوم تمام چیلنجزکے مقابلے کیلئے سربلندہوناجانتی ہے ،موٹرریلی پاکستان
کی امن اوراستحکام کی طرف پیشرفت کے دعوے کا ایک ثبوت ہے،خنجراب سے
گوادرتک ہرایک پاکستانی ملک کی خوشحالی اورامن کیلئے پرعزم ہے۔
جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ،سی پیک
حقیقی معنوں میں کامیاب منصوبہ ہوگاجوبلوچستان کواپنے اصل مقام کی طرف لے
جائیگا،بلوچستان کی ترقی میں سی پیک کی کامیابی مضمرہے ،پاک فوج بلوچستان
کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے حکومت کی مکمل حمایت اورتعاون کریگی۔
اس موقع پرمقامی آبادی اورسول وفوجی عہدیداروں کی ایک بڑی تعدادپاک فوج کے
زیرانتظام پاکستان موٹرریلی کی اختتامی تقریب کودیکھنے کیلئے موجودتھی،قبل
ازیں آرمی چیف کاکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ایونٹ
کے منتظم کے طورپراستقبال کیا۔