Nov 01, 2017 02:04 pm
views : 618
Location : Lady Reading Hospital
Peshawar- LRH MD Briefing on Fake doctors
پشاور،ایم ڈی لیڈی ریڈنگ ہسپتال ڈاکٹر مختار زمان کی جعلی ڈاکٹروں کے حوالے سے پریس کانفرنس
ایم ڈی لیڈی ریڈنگ ہسپتال ڈاکٹر مختار زمان کا کہنا ہے کہ ایل آر ایچ میں
جعلی ڈاکٹر کےحوالے سے جھوٹی خبریں چلائی گئی ہیں،یہاں پر کسی قسم کا کوئی
جعلی ڈاکٹر نہیں،بارہا تردید کے باوجود بے بنیاد خبریں چلانا افسوسناک ہے۔
ڈاکٹر مختار زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی خبریں چلانے سے
کسی کی جان جاسکتی ہے،اقبال آفرید ی کا ایل ا رایچ سے کوئی تعلق نہیں
ہے،ایل ار ایچ میں ہر کسی کی تعیناتی مکمل تصدیق کرنے کے بعد ہوتی ہے۔
ایم ڈی ایل آر ایچ نے مزید کہا کہ ہم بارہا تردید کر چکے ہیں کہ ایل آر ایچ
میں کوئی بھی جعلی ڈاکٹر نہیں ہے اسکے باوجود ہمیں وارننگ دی جاتی ہیں
خفیہ طور پر پیغامات بھیجے جاتے ہیں اور بے بنیاد خبریں چلائی جاتی ہیں جو
افسوسناک ہے۔