Nov 01, 2017 02:31 pm
views : 630
Location : Sindh Assembly
Karachi- Sharjeel Memon Arrival In Sindh Assembly
کراچی، کرپشن کیس ؛سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی سینٹرل جیل سے سندھ اسمبلی آمد
پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن
بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ارکان
سندھ اسمبلی نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا۔
محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کے کیس میں 4 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل
میں موجود سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو بکتر بند گاڑی میں سندھ
اسمبلی لایا گیا۔
شرجیل میمن بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی پہنچے تو کارکنان نے ان کا
شانداراستقبال کیا اور جیالوں نے بکتر بند گاڑی کو پھولوں کی پتیوں سے نہلا
دیا، کارکنوں نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ کرپشن کیسز میں پھنسے شرجیل میمن سندھ اسمبلی کےاجلاس میں شرکت
کر رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے شرجیل میمن کو اجلاس میں شرکت کے
لیے اسمبلی لانے کے لیے خط لکھا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کیس
میں نامزد شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست
مسترد کردی تھی جس کے بعد نیب حکام نے احاطہ عدالت سے شرجیل میمن کو
گرفتار کرلیا تھا۔
اگلے روز کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سابق صوبائی وزیر کو 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر 4 نومبر تک جیل بھجوا دیا تھا۔