Nov 01, 2017 02:37 pm
views : 619
Location : Quaid-e-Azam University
Islamabad- Quaid-e-Azam University Re-opened
اسلام آباد ، وزیر داخلہ کے نوٹس پر قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سلسلہ بحال
وزیر داخلہ کے نوٹس کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحال ہوگیا
ہے جبکہ ہڑتالی طلبا نے یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاجی کیمپ
لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دو روز کے تعطل کے بعد قائداعظم یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے جس
کے بعد یونیورسٹی میں تمام شعبہ جات معمول کے مطابق کھل گئے ہیں جبکہ بلوچ
کونسل نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم
کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم طلبا تنظیم کا موقف تھا کہ یونیورسٹی سے بے دخل
کئے گئے طلبا کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا اور اسکے لئے یونیورسٹی کے
ایڈمن بلاک کےسامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال نے قائد اعظم یونیورسٹی کی
بندش کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو یونیورسٹی کھولنے کے لئے
جامعہ کی انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ہدایت کی تھی۔