Nov 01, 2017 05:43 pm
views : 684
Location : Fatima Jinnah Govt Girls School
Karachi- DG Rangers Sindh visits Fatima Jinnah Govt. Girls School
کراچی ، ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمدسعید کا'' زندگی ٹرسٹ'' کے زیرِ انتظام '' فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز اسکول'' کا دورہ
کراچی میں ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمدسعید نے '' زندگی ٹرسٹ'' کے
زیرِ انتظام '' فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز اسکول'' کا دورہ کیاجس کے دوران
معروف گلوکار اورپاکستان میں اقوام متحدہ کے نامزد کردہ خیر سگالی کے سفیر
شہزاد رائے اور اسکول انتظامیہ نے ڈی جی رینجرز کو اسکول کی نصابی سرگرمیوں
اور ٹرسٹ کے انتظامی امور کے متعلق آگاہ کیا۔
ترجمان پاکستان رینجرز (سندھ) کے مطابق اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے اسکول
میں پاکستان رینجرز (سندھ)کے تعاون سے کمپیوٹر اور ریاضی کی تعلیم کے لیے
قائم کی گئی جدید لیبارٹری کا افتتاح کیا۔
ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمدسعید نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے
اس بات کو اجاگر کیا کہ تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات تعلیم کے معیار کو
بلند کر نے میں اہم حثییت رکھتی ہیں۔ اس سلسلے میں یہ جدید لیباٹری طالبات
میں کمپیوٹر اور ریاضی کی تعلیم کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گی۔
ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمدسعید نے اسکول کی طالبات کی اعلیٰ
کارکردگی میں زندگی ٹرسٹ اور اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اورنیک
تمناؤں کا اظہار کیا۔