Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 01, 2017 07:43 pm views : 653

Location : Sindh Assembly

Karachi- PPP Leader Sharjeel Memon addresses in Sindh Assembly Session
  • Urdu

کراچی ، شریف خاندان کے لیے الگ اور ہمارے لیے الگ قانون ہے، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے لیے الگ اور ہمارے لیے الگ قانون ہے یہ اداروں کی دوغلی پالیسی ہے تاہم ہم اپنے اوپر لگے ایک ایک الزام کا جواب دیں گے۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب کیسز ہیں لیکن ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں، اسحاق ڈار پر کیس چل رہا ہے لیکن وہ پوری دنیا گھوم رہے ہیں، نیب اہلکاروں نے وارنٹ کے بغیر مجھے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا اور جب میں وطن واپس آیا تو مجھے جہاز سے گرفتار کیا گیا اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے نیب اہلکار ائیرپورٹ ہی نہ جاسکے جب کہ نیب نے ان کی گرفتاری ظاہر کیوں نہیں کی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ نیب اور مسلم لیگ (ن) کی نرالی محبت ہے، نیب کی پیپلز پارٹی کے ساتھ ناانصافی اور (ن) لیگ کے ساتھ دوستی ہے، مجھے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا، کیا یہ توہین عدالت نہیں، وطن واپسی پر جو میرے ساتھ ہوا کیاں میاں صاحب کے ساتھ بھی ہوگا، اداروں کی دوغلی پالیسی کیوں۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے لیے الگ قانون ہے اور ہمارے لیے الگ قانون ہے تاہم ہم اپنے اوپر لگے ایک ایک الزام کا جواب دیں گے۔

Recent News

Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved