Nov 02, 2017 01:10 pm
views : 630
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 116 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،116 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 116 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 40569 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 89 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،103 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔