Nov 02, 2017 01:40 pm
views : 652
Location : Governor House
Karachi- Acting Governor meets with Ambassador of Germany
کراچی،قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سےملاقات
قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک جرمنی دوطرفہ تعلقات، صوبہ میں امن و امان کے قیام، غیر
ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ، قومی معیشت کے استحکام، خوشحالی کے
وژن کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات، سی پیک منصوبہ اور اہمیت کے حامل دیگر
امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر قائم مقام
گورنر سندھ نے کہا کہ پاک جرمنی دو طرفہ تعلقات وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ
مزید مستحکم ہو رہے ہیں، صوبہ کے مختلف شعبوں میں جرمنی سرمایہ کاروں کی
بھرپور دلچسپی سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو نگے، جرمن سرمایہ کاری سے
خطہ سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد یقینی ہے۔
آغاسراج درانی نے کہا کہ چیلنجز اور مشکلات کے باوجود پاکستانی قوم پرعزم
اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، قومی معیشت کے استحکام، ترقیاتی کاموں با
الخصوص صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی سے معاشی سرگرمیوں
میں اضافہ ہو رہا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری، نجی سیکٹر کے فعال کردار اور
صنعتی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ کے باعث لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر
آرہے ہیں۔
قائم مقام گورنر نے مزید کہا کہ صوبہ میں زراعت، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ،
تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش اہمیت کے
حامل ہیں جہاں سرمایہ کاری سے فوری منافع یقینی ہے، اس کے علاوہ جرمن
سرمایہ کار کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔