اسلام آباد،سابق ویر اعظم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے
سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئےہیں۔
اسلام آباد ائرپورٹ پر لیگی رہنماؤں پرویز رشید، طارق فضل چوہدری، آصف
کرمانی، سعد رفیق اور کارکنوں نےاستقبال کیاجبکہ نواز شریف کل احتساب عدالت
میں پیش ہوں گے۔
قومی ائرلائن کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 786 نے اسلام آباد کے بے
نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر 8 بجکر 15 منٹ پر لینڈ کیا۔
طیارے سے اتر کر نواز شریف اور ان کے ہمراہ آنے والے ساتھی راول لاؤنج
پہنچے جہاں موجود افراد سے انہوں نے فردا فردا ہاتھ ملایا، لاؤنج میں امیر
مقام ،سینیٹر چودھری تنویر، خواجہ سعد رفیق، آصف کرمانی، پرویز رشید، طارق
فضل چوہدری اور دیگر لیگی رہنما موجود تھے۔