Nov 02, 2017 04:11 pm
views : 617
Location : Prime Minister Secretariat
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs Federal Cabinet Meeting
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اجلاس کے طے شدہ ایجنڈے سے ہٹ کر وزیرقانون
زاہد حامد نے وفاقی کابینہ کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی
مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے ہونیوالی ملاقاتوں سے آگاہ
کیا ۔سپیکر قومی اسمبلی نے دوہزارسترہ کی مردم شماری کے تناظرمیں قومی
اسمبلی کی نشستیں ازسرنو مختص کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل پرتبادلہ خیال
اوراس سے متعلقہ امور طے کرنے کیلئے یہ ملاقاتیں کیں ۔وزیراعظم نے
پارلیمانی رہنماؤں کی طرف سے نئی انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی
ترمیم کےمسودےپر اتفاق رائے کی تعریف کی ۔
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے قومی اسمبلی کےا سپیکر اوروزیرقانون کی کاوشوں کو سراہا ۔