Nov 02, 2017 04:45 pm
views : 561
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs video link meeting
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا لندن سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔
وزیراعلی نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی 20 میچ میں شاندار انتظامات
پر کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اورانتظامیہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر
میچ کے لئے بہترین انتظامات کئے۔پولیس، فوج اوررینجرز نے فول پروف سکیورٹی
یقینی بنا کر پرامن ماحول میں میچ کا انعقاد کرایا۔اس میچ سے پاکستان کے
سافٹ امیج میں اضافہ ہواہے۔یہ پرامن پاکستان کی جیت ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا پنجاب حکومت نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے شبانہ
روزمحنت سے بہترین ایونٹ کرایاہے۔پنجاب حکومت آئندہ بھی ایسے ایونٹس کا
پرامن انعقاد یقینی بنائے گی۔جس محنت سے آپ سب نے کام کیاہے وہ قابل ستائش
ہے۔پنجاب حکومت کی پوری ٹیم اور قانون نفاذ کرنے والے سول و عسکری اداروں
کی کارکردگی بہترین رہی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہاآئندہ بھی اسی محنت کے ساتھ کام کر کے عوام کومزید خوشیاں دیں گے۔
صوبائی وزراء راناثناء اللہ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری،چیئرمین
منصوبہ بندی وترقیات اورمتعلقہ افسران نے سول سیکرٹریٹ سے ویڈیولنک کے
ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعلی آفس سے وزیراعلی کے سیکرٹری اور متعلقہ حکام ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔