اسلام آباد، سابق وزیر اعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس پہنچ گئے
سابق وزیر اعظم نواز شریف کاقافلہ ائرپورٹ سے پنجاب ہاؤس پہنچ گیاہے، جہاں
مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوئے،
اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، آئندہ کی حکمت عملی، نیب ریفرنسز اور
احتساب عدالت میں پیشی پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پرپارٹی رہنماؤں نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی، نواز شریف
نے کہا کلثوم نواز کو آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، سابق وزیرداخلہ چوہدری
نثار اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔