Nov 02, 2017 06:06 pm
views : 474
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 45 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 45 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 45
پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 40489 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 104 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،229 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔