Nov 02, 2017 06:53 pm
views : 566
Location : Different Places
Lahore- Smog in City
لاہور،شہرمیں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے
پنجاب کے دارلحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند اور اسموگ میں آج بھی
کمی نہ آسکی،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم حد نگاہ 300
میٹر، فیصل آباد میں حد نگاہ 400 جب کہ ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حد
نگاہ 20میٹر ریکارڈ کی گئی جنوبی پنجاب میں بھی شدید دھند اور اسموگ کا
سلسلہ جاری ہے جہاں ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، حافظ آباد، گجرات، خانیوال
اور جہانیاں میں بھی اب تک دھند اور اسموگ ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے شہریوں کو بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی
ہے جب کہ شہریوں کو بھی غیر ضروری سفر سے احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹہ کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ دھند کا سلسلہ بھی جاری رہےگا۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہےکہ گھروں میں صفائی کے دوران جھاڑو کی بجائے
گیلا کپڑا استعمال کریں اورسفر کے دوران چشمہ اور ماسک استعمال کریں جب کہ
شہری اسموگ سے بچنے کے لیے پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔