اسلام آباد،وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پائیدار ترقیاتی ہداف سے متعلق پارلیمنٹری ٹاسک فورس کا اجلاس
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کو
پارلیمنٹ ٹاسک فورس کی ضرورت ہے , آبادی کے حوالے سے پہلی کانفرنس ہو گی
جو پارلیمنٹ کرائیگی ,ایم ڈی جیز کے ہداف پورے نہ ہونے کی وجہ پارلیمان سے
عدم وابستگی تھی ,پائیدار ترقی ہداف کے حصول کیلئے صوبوں میں موثر رابطے
کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی ہے ۔
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پائیدار ترقیاتی ہداف سے
متعلق پارلیمنٹری ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب، خیبرپختونخواہ
،بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا کہ 1999 میں ایم
ڈی جیز مقرر ہو رہے تھے تب ملک میں آمریت تھی ,آمریت میں آئین معطل رہا
،اس کے بعد اکتوبر 2005 میں زلزلہ آیا,مریم اورنگزیب نے کہاکہ جس وقت ایم
ڈی جیز بن رہے تھے تب کچھ ممالک کی جانب سے ہداف مقرر نہیں کیے گئے
تھے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2010 میں اٹھارویں ترمیم آ گئی، اٹھارویں
ترمیم کے بعد ایم ڈی جیز کے کئی مقاصد صوبوں کے پاس چلے گئے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان میں تعلیم کو ہدف رکھ کر ترجیحا کام شروع
کیا گیا،انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے سوچا پاکستان کو پارلیمنٹ ٹاسک فورس کی
ضرورت ہے،مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارلیمنٹری ٹاسک فورس کے آغاز میں صرف
12 لوگ اس میں شامل تھے ،ْآج 45 لوگ پارلیمنٹری ٹاسک فورس کا حصہ ہیں،مریم
اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم اور صحت کیلئے بجٹ بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے
ہیں۔
وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ آبادی کے حوالے سے پہلی کانفرنس ہو گی جو
پارلیمنٹ کرائیگی، پی ٹی وی پارلیمنٹ کے لیے علیحدہ سے چینل کا آغاز کر
رہا ہے، پی ٹی وی پارلیمنٹ صرف پارلیمانی امور اور سرگرمیوں کی کوریج
کریگا،یہ چینل پارلیمانی امور سے متعلق مزید آگاہی پیدا کرنے میں موثر
کردار ادا کرے گا،پاکستان کی واحد پارلیمان ہے جہاں پائیدار ترقی کے ہداف
کا سیکرٹریٹ قائم ہے۔