Nov 02, 2017 07:41 pm
views : 583
Location : Air Headquarter
Islamabad- Federal Minister for Defence Khurram Dastagir visited Air Headquarters
اسلام آباد ، وفاقی وزیر دفاع انجنیئرخرم دستگیر خان کاائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
وفاقی وزیر دفاع انجنیئرخرم دستگیر خان نے آج ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع انجنیئرخرم دستگیر خان کی آمد
پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال
کیا۔انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار
شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیر دفاع کوپاک فضائیہ کے کردار اور
تنظیمی ڈھانچہ پر ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
بعد ازا ں وفاقی وزیر نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں اندرونی
اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع نے پاک
فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو
سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ کودنیا کی جدید فضائی قوت
بنانے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے تاکہ ملکی دفاع کو ناقابل
تسخیر بنایا جا سکے۔