کراچی،پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سے تاجروں کی رائے
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سےشہریوں کے ساتھ تاجر برادی بھی
تشویش میں مبتلا ہے ،تاجروں نے اس اقدام کو شہریوں اور تاجر برادی کے ساتھ
کھلی دشمنی قرار دے دیا گیا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پہلے ہی اتنے ٹیکس لاد دیے گئے ہیں
کہ کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی
میں مزید اضافہ ہوگا۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دکاندار
محمد ناصرنےکہا کہ عوام پہلےہی مہنگائی میں دھنس گئی ہے جبکہ پیٹرول کی
قیمت میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
محمد عارف راجہ نے کہا کہ بہت بری خبر آئی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کا اثر ہر قسم کے کاروبار پر پڑے گا۔
محمد سلیم نے کہا کہ حکومت نےاپنے مفاد کی خاطر پیٹرول پر ڈھائی روپے
بڑھادیے ہیں جبکہ عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے اور اس اضافے سے ہمارے
ایک آئٹم پر 500 سے 1000 روپے بڑھ جاتے ہیں۔
ایک اور دکاندار عدیل صادق نے کہا کہ جب پیٹرل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے
تو تمام چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں لیکن جب کم ہوتا ہے تو کسی چیز پرکمی نہیں
ہوتی۔