Nov 03, 2017 01:42 pm
views : 617
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،212 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 212 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 40711 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 221 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 156 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،55 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔