پشاور ،غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام مدارس کے طلباء کیلئے خطاطی مقابلے کا انعقاد
پشاور میں مدارس کے طلباء کیلئے خطاطی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی ا
سپیکر خیبر پختونخوا نے اس منفرد مقابلے کو خوب سراہا۔ ان مقابلوں کے ذریعے
مدارس کے طلباء کے صلاحیتوں کو منظر عام پر لا کر ا نکی احساس کمتری کو
ختم کیا جاسکتا ہے۔
پشاور کے نشترہال میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام مدارس کے طلباء کیلئے
خطاطی مقابلے کا انعقاد کیا گیا،مقابلے میں تین مدارس کے 25طلباء نے حصہ
لیا۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مہر تاج روغانی
نے طلباء کی پرکشش خطاطی کو دیکھ کر اپنی نوعیت کے اس منفرد مقابلے کو خوب
سراہا۔
آرگنائزر عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے طلباء کی صلاحیتوں کو
منظر عام پر لانا وقت کی اشد ضرورت ہیں۔اورخطاطی انکی ذرائع آمدن بھی بن
سکتی ہے۔
آرگنائزر کا یہ بھی کہناتھا کہ دنیا میں مدارس کے طلباء کے حوالے سے غلط
تاثر دینے کے باعث ان طلباء میں احساس کمتری کا شکار ہیں۔مدارس کے طلباء اس
قسم کے کمپیٹشن کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے جس کے ذریعے ان طلباء میں
احساس کمتری کو ختم کیا جاسکتا ہیں۔
طالب علم محمد ارشد نے کہا مدارس کے طلباء بھی اپنی خوبصور ت خطاطی کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پر عزم نظر آرہے ہیں ۔