Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 03, 2017 04:44 pm views : 623

Location : P Block, Planning Commission

Islamabad- Federal Interior Minister Ahsan Iqbal chairs meeting
  • Urdu

اسلام آباد، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا ڈیجیٹل پاکستان کے عنوان سے اجلاس کے شرکاء سے خطاب

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ڈیجیٹل پاکستان کے عنوان سے منعقد کئے گئے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی علم اور ایجادات کی صدی ہے،آج دنیا میں وہی قومیں ترقی کر رہی ہیں جو علم اور ٹیکنالوجی میں آگے ہیں۔
احسن اقبال نے کہاستر سال میں زیادہ عرصہ پاکستان سیاسی افراتفری کی زد میں رہا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان معاشی، سماجی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں ترقی کے راستے پر گامزن نہ ہو سکا،موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ترجیحات کا ازسرنو تعین کیا اور ملک میں معاشی استحکام کے لئے اقدامات کئے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا مؤثر منصوبہ بندی کی بدولت پاکستان میں 2013 کے بعد نہ صرف 3/4 جی کا آغاز ہوا بلکہ آج 5 جی کی آزمائشی سروس کے آغاز کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں، حکومت وژن 2025 کی روشنی میں نجی شعبے کے تعاون سے انسانی وسائل کی ترقی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی منزل کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔
احسن اقبال نے کہاآرٹیفیشل اینٹیلیجنس، سائیبر سیکیورٹی، بگ ڈیٹا اور کلاوڈ کمپیوٹنگ، اور روبوٹکس میں سینٹر آف ایکسیلینسز قائم کئے جا رہے ہیں،ڈیجیٹل پاکستان کا مقصد نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے اس کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے، حکومت کی لیپ ٹاپ اسکیم کی بدولت آج ہمارا نوجوان بے روزگار رہنے کی بجائے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کو ترجیح دیتا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا تھری جی اور فور جی کی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی بدولت آج پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا فری لانسنگ ملک بن چکا ہے،وقت آگیا ہے کہ ہم نجی شعبے کے ساتھ ملکر ٹیکنالوجی کے مثبت اور مؤثر استعمال کو یقینی بنائیں،انٹرنیٹ کا درست استعمال جس قدر فائدہ مند ہے اس کا منفی استعمال اتنی تیزی سے بے راہ روی اور بگاڑ کا باعث بن سکتا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا نجی شعبے سے مل کر حکومتی اداروں کی ٹیکنالوجی کے میدان میں استعداد کار میں اضافہ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے،سرکاری اداروں میں ٹیکنالوجی کے فروغ سے کارکردگی میں اضافہ اور مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا،ٹیلی کمیونیکیشن ادارے انٹرنیٹ کے منفی اور مجرمانہ مقاصد کے لئے استعمال کو روکنے میں حکومت کی معاونت کریں۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved