Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 03, 2017 06:11 pm views : 529

Location : NAB Court

Islamabad- Former PM Nawaz Sharif appears in NAB Court
  • Urdu

اسلام آباد ، نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کے خلاف سماعت منگل تک ملتوی

سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدرکے خلاف مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسزکی سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ نوازشریف پیشی میں اہم دستاویزات بھی ساتھ لائے تھے جب کہ انہوں نے عدالت میں عزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پچاس پچاس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے بھی جمع کرادیے۔ انہوں نے عدالت میں حاضری یقینی بنانے کے لیے یہ ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔ احتساب عدالت نے مزید سماعت منگل 7 نومبر تک ملتوی کردی۔
شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان اسمبلی نے عدالت کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج بھی کیا۔ احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ کے حامی اور کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور انہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں مریم نواز اور نواز شریف کے حق میں خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔
واضح رہے کہ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اوران کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اورہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے۔ ان مقدمات میں نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے لگائی گئی ہے جو غیرقانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق نوازشریف کی درخواست منظور کی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس سے متعلق مقدمے میں نواز شریف کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قرار دے دیا تھا۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved