کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 565 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز جمعے کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 565 پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 41064 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 245 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،89کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔